فیصل آباد اور ڈی آئی خان میں مخالف سیاسی فریقین میں کشیدگی کے باعث پولنگ کا عمل روک دیا گیا۔
فیصل آباد میں این اے 97 پر امیدواروں کی جانب سے ن لیگ پر دھاندلی کا الزام لگا دیا گیا، کشیدگی کے باعث دو پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کا عمل روک دیا گیا۔
پولنگ رکنے کے بعد پولیس اور فوج کے جوان موقع پر پہنچ گئے، دونوں پولنگ اسٹیشن مسلم لیگ ن کے امیدوار علی گوہر بلوچ کے آبادی گاؤں میں واقع ہیں۔
این اے 49، ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں جھگڑا، پولنگ روکنا پڑ گئی
دوسری جانب ڈیرہ اسماعیل خان میں آزاد امیدواروں کے پولنگ ایجنٹ نے الزام عائد کیا کہجمعیتعلما اسلام کے امیدوار نے پریذائیڈنگ افسر کو 50 ہزار روپے دیے ہیں۔
الزام عائد کیا گیا کہ پریذائیڈنگ افسر اور پولیس اہلکار جمعیت علما اسلام کے امیدواروں کے لیے ووٹ کی خرید و فروخت کر رہے ہیں۔
ڈی آئی خان کے محل شپ شاہ سکول نمبر 12 پر خواتین پولنگ اسٹیشن پر پولنگ کا عمل روک دیا گیا۔آزاد امیدواران کی جانب سے پریذائیڈنگ افسر کوفوری ہٹانے کے مطالبے کے بعد پولیس اہلکاروں کو ہٹا کر ان کی جگہ دوسرے اہلکار تعینات کر دیے۔