سراج الحق ملک کے نئے وزیر اعظم ہوں گے، میاں اسلم کا بڑا دعویٰ

image

نائب امیر جماعت اسلامی اور اسلام آباد کے حلقہ این اے 46 سے قومی اسمبلی کے امیدوار میاں اسلم نے دعویٰ کیا کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق ملک کے نئے وزیر اعظم ہوں گے۔

جماعت اسلامی کے امیدوار میاں اسلم نے اپنا ووٹ ایف ایٹ فور کے پولنگ اسٹیشن میں کاسٹ کیا۔ اس موقع پران کا کہنا تھا کہ موبائل فون سروس کی بندش سے مشکلات کا سامنا ہے۔

اللہ کا واسطہ ہے مخلوط حکومت کا نام نہ لیں، نواز شریف

انہوں نے دعوی کیا کہمختلف حلقوں میں ہمارے امیدوار جیت رہے ہیں، آج شام جیت کا جشن منائیں گے۔میاں اسلم نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق ملک کے نئے وزیراعظم ہوں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US