آئی پی پی کے ہمایوں اختر کے ن لیگی امیدوار پر دھاندلی کے الزامات

image

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما ہمایوں اختر نے (ن) لیگی امیدوار پر دھاندلی کے الزامات عائد کردیے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 97 سے استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار ہمایوں اختر خان نے(ن)لیگ کے امیدوار علی گوہر بلوچ پر دھاندلی کے الزامات عائد کیے ہیں۔

ووٹنگ کے دوران مختلف پولنگ اسٹیشن پر لڑائی جھگڑے کے واقعات، متعدد زخمی

ہمایوں اختر کی جانب سے دھاندلی کے الزامات پر این اے 97 کے پولنگ اسٹیشن 223 اور 224 پر پولنگ روک دی گئی۔

دونوں پولنگ اسٹیشن مسلم لیگ(ن)کے امیدوار علی گوہر بلوچ کے آبائی گاؤں میں ہیں، پولنگ رکنے کے بعد پولیس اور فوج کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US