ملکی تاریخ کے سب سے بڑے عام انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم اور ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہو گیا۔
الیکشن کمیشن نے بتایا تھا کہ پانچ بجے پولنگ ختم ہو گی تاہم پولنگ اسٹیشنز کے اندر موجود ووٹرز ووٹ پول کر سکیں گے۔
قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا اور شام 5 بجے تک جاری رہا، کئی مقامات پر لڑائی جھگڑوں کے واقعات کے باعث پولنگ کا عمل رکا رہا۔
انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت غیر حتمی غیر سرکاری نتائج 6 بجے کے بعد نشر ہو سکیں گے۔
قومی اسمبلی کے 265 حلقوں پر ووٹنگ ہوئی ، این اے 8 باجوڑ میں آزاد امیدوار ریحان زیب کے قتل کے باعث پولنگ نہیں ہوئی۔