کراچی: حافظ نعیم الرحمٰن نے ایم کیو ایم پر دھاندلی کا الزام لگادیا

image
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے عام انتخابات 2024 میں دھاندلی کا الزام عائد کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ ویڈیو میں انہوں نے کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان پر دھاندلی کا الزام لگادیا۔ انہوں نے کہا کہ  کراچی میں ایک مرتبہ پھر سے ایم کیو ایم کو قبضہ کرنے کے لیے کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ‘پورا دن بہترین پولنگ ہوتی رہی لیکن شام کے وقت ایم کیو ایم کے لوگ پولنگ اسٹیشن میں داخل ہو کر قبضہ کر رہے ہیں۔’

🚨🚨پولنگ کا وقت ختم ہوتے ہی پولنگ اسٹیشنز کو ایم کیو ایم کے غندوں کے حوالے کرنا شروع کردیا گیا ہے، شاہ فیصل کالونی، ناظم آباد اور دیگر علاقوں میں رینجرز کے سامنے فائرنگ کرکے پولنگ عملے کو یرغمال بنا لیا گیا ہے، صبح سے نشاندہی کررہے ہیں کہ کئی جگہوں پر ووٹر بکس غائب ہیں اور کئی… pic.twitter.com/ArTe4CAvLT

— Naeem ur Rehman (@NaeemRehmanEngr) February 8, 2024


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US