عام انتخابات: نگران وزیر داخلہ کا سیکیورٹی اداروں کو خراج تحسین

image

اسلام آباد: نگران وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ ملک بھر میں پرامن انتخابات پر سیکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

نگران وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے ملک بھر میں پرامن پولنگ کے بعد سیکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے لیے حفاظتی اقدامات سے جمہوریت کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے ووٹرز نے بلا خوف و خطر اپنے جمہوری حق کا استعمال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: حافظ نعیم الرحمٰن نے ایم کیو ایم پر دھاندلی کا الزام لگادیا

گوہر اعجاز نے کہا کہ آج انتخابات مکمل ہونے پر قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US