این اے70 سیالکوٹ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار حافظ حامد رضا گرفتار

image

سیالکوٹ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 70 سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار حافظ حامد رضا کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی حمایتی امیدوار کے بیٹے کا کہنا ہے کہ والد کو آر آو آفس این اے 70 سے گرفتار کیا گیا ، حامد رضا اپنا نتیجہ جاننے کے لیے ار آو آفس پہنچے تھے ، والد کو گرفتار کر کے نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا گیا۔

این اے 33 :آزاد امیدوار نے پرویز خٹک کوپیچھے چھوڑ دیا

اطلاعات کے مطابق آزاد امیدوار کے پاس 7 ہزار ووٹو ں کی لیڈ ہے ، پولنگ رزلٹ روکنے پر امیدوار پولنگ سٹیشن پہنچا اور اندر جانے کی ضد کی جس پر اسے گرفتار کیا گیا ۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولنگ کے اختتام کے بعد صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

لودھراں میں پولیس دھاوے کے معاملے کا ڈراپ سین

انہوں نے پولیس حکام کو ہدایت کی کہ عام انتخابات کے تمام حلقوں میں قانون کی پاسداری ہر صورت یقینی بنائیں، ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہے، خلاف ورزی پر فوری ایکشن لیں۔

شر پسند عناصر اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھی جائے اور ناکوں پر چیکنگ مزید سخت کر دیں، ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ ڈولفن سکواڈ ،پیرو اور ایلیٹ ٹیمیں کیمپ آفسز اور اہم مقامات کے اطراف پٹرولنگ بڑھا دیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US