لاہور: پنجاب اسمبلی کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔
عام انتخابات میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے، پنجاب کی صوبائی نشستوں کے نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن حکام کی جانب سے سرکاری نتائج دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
پی پی 36:
پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 36 وزیر آباد کے 35 پولنگ اسٹیشنز کے جاری کردہ نتائج کے مطابق آزاد امیدوار چودھری محمد احمد چٹھہ 16891 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر اور مسلم لیگ ن کے عدنان افضل چٹھہ 10557 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی پی 67:
پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 67 کامونکی کے 98 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج جاری کر دیئے گئے جس کے مطابق مسلم لیگ ن کے چودھری اختر علی 31 ہزار 473 ووٹ لے کر سب سے آگے ہیں جبکہ آزاد امیدوار علی وکیل خان 23 ہزار 769 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی پی 95:
پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 95 چنیوٹ کے 109 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار مولانا الیاس 30644 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور آزاد امیدوار شوکت 20277 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی پی 139:
صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 139 شیخوپورہ کے 13 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار حمایت اعجاز بھٹی 3 ہزار 373 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا تنویر 3 ہزار 118 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی پی 205:
صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 205 کبیر والا کے 55 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار اکبر حیات 24510 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزاد امیدوار خاور شاہ 10167 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
پی پی 211:
صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 211 خانیوال کے 24 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج جاری کر دیئے گئے جس کے مطابق مسلم لیگ ن کے رانا سلیم 5274 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار عمران پرویز 3808 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی پی 278:
پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 278 کوٹ ادو کے 14 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار احسن علی 5030 ووٹ لے کر سب سے آگے ہیں اور مسلم لیگ ن کے احمد یار ہنجرا 4618 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی پی 281:
صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 281 لیہ کے 38 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج جاری کر دیئے گئے جس کے مطابق آزاد امیدوار شعیب امیر 13 ہزار 648 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر اور مسلم لیگ ن کے امیدوار طاہر رندھاوا 12 ہزار 607 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی پی 293:
پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 293 راجن پور کے 12 پولنگ اسٹیشنز کے جاری کردہ نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن شیر علی گورچانی 3544 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر اور آزاد امیدوار شہزاد ہمایوں 2886 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔