پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔ خیبر پختونخوا کے ابتدائی نتائج میں آزاد امیدوار سب سے آگے ہیں۔
عام انتخابات میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے، خیبر پختونخوا کی صوبائی نشستوں کے نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن حکام کی جانب سے سرکاری نتائج دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
پی کے 3:
خیبر پختونخوا اسمبلی کی نشست پی کے 3 سوات کے 76 پولنگ اسٹیشنز کے جاری کردہ نتائج کے مطابق آزاد امیدوار میاں شرافت علی 17513 ووٹ لے کر پہلے نمبر اور مسلم لیگ ن کے ملک جہانگیر 7016 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی کے 6:
خیبر پختوںخوا کی نشست پی کے 6 سوات میں آزاد امیدوار فضل حکیم خان نے 25 ہزار 330 ووٹوں کے ساتھ میدان مار لیا۔ پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے افتخار احمد 19 ہزار 422 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی کے 57:
کے پی کے کی نشست پی کے 57 مردان کے 67 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج جاری کر دیئے گئے جس کے مطابق آزاد امیدوار ظاہر شاہ 18 ہزار 466 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور اے این پی کے احمد خان بہادر 8256 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی کے 60:
صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 60 مردان کے 115 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار افتخار مشوانی 21 ہزار 705 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ اے این پی کے شیر افغان خان 10 ہزار 443 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی کے 76:
صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 76 پشاور سے آزاد امیدوار سمیع اللہ خان 18 ہزار 888 ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے خوشدل خان 12986 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
پی کے 81:
خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 81 کے 36 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج جاری کر دیئے گئے جس کے مطابق آزاد امیدوار قاسم علی شاہ 11 ہزار150 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے ارسلان خان 2157 ووٹ لے دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی کے 83:
صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 83 کے 57 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار مینا خان 19197 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ اے این پی کے ثمر ہارون بلور 18566 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی کے 84:
کے پی کے کی نشست 84 کے 48 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار فضل الہیٰ 14506 ووٹوں کے ساتھ سب سے آگے ہیں اور اے این پی کے ملک فرہاد 4933 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی کے 111:
خیبر پختونخوا کی نشست پی کے 111 کے 101 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج جاری کر دیئے گئے جس کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے آفتاب حیدر شاہ 30 ہزار 379 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ پی ٹی آئی پی کے احتشام جاوید اکبر 25299 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔