آزاد امیدوار شاندانہ گلزار 78 ہزار 971 ووٹ لیکر کامیاب قرار،غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ

image

ملکی عام  انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ پہلا غیر حتمی غیر سرکاری مکمل نتیجہ آگیا۔  

ملکی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 30 پشاور کا مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آگیا۔  آزاد امیدوار شاندانہ گلزار 78 ہزار 971 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائی ہیں جبکہ اے این پی کے زین عمر ارباب 11 ہزار 854 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

4ماہ پہلے ہی کہہ دیاتھاکہ آزاد امیدوار گیم چینجر ہوں گے،فیصل واوڈا

اس کے علاوہ دیگر پارٹیوں میں پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے ارباب محمد حلیم نے 202 ووٹ ، پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی بسمیدہ 107، آزاد امیدوار خالد وقار نے 981ووٹ حاصل کیے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے نتائج جاری کرنے کی ڈیڈ لائن دیدی

پاکستان مسلم لیگ ن کےرئیس خان 3508 ووٹ ، ٹی ایل پی کے ظاہر شاہ نے 32 78 ووٹ ، جماعت اسلامی پاکستان کے 53 55 ووٹ ،پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے مصبا ح الدین نے 4555 ووٹ اور آزاد امیدوار گل وزیر نے 1581 ووٹ حاصل کیے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US