ملکی عام انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، پاکستان مسلم لیگ ن نے این اے 55 اور این اے 58 پر میدان مار لیا۔
NA-58چکوال سے پاکستان مسلم لیگ ن کے طاہر اقبال ایک لاکھ 15ہزار974ووٹ لیکر کامیاب پائے ہیں جبکہ آزاد امیدوار ایاز امیر ایک لاکھ2ہزار 537ووٹ لیکردوسرے نمبر پر رہے۔
آزاد امیدوار شاندانہ گلزار 78 ہزار 971 ووٹ لیکر کامیاب قرار
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے ذوالفقار علی خان نے 74 ہزار 300 ووٹ، تحریک تحفظ پاکستان کے محمد جہانگیر نے 7 ہزار 8 سو 43 ووٹ ، جماعت اسلامی پاکستان کے افتخار نے 8 ہزار 9 سو 63 ووٹ ، جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے حافظ عبد القدیر نے 5 ہزار 4 سو 89 ووٹ حاصل کیے ۔
دوسری جانب اNA-55 سے بھی پاکستان مسلم لیگ ن کے ابرار احمد 78 ہزار 542 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ آزاد امیدوار محمد بشارت راجہ 57 ہزار 101 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔