پنجاب اسمبلی کے سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری، شہباز شریف اور مریم نواز کامیاب

image

لاہور: پنجاب اسمبلی کے سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور نائب صدر مریم نواز نے میدان مار لیا۔ 

عام انتخابات میں پولنگ کے بعد پنجاب کی صوبائی نشستوں کے سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔

پی پی 20:

پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 20 چکوال سے مسلم لیگ ن کے سلطان حیدر علی خان 52450 ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار جبکہ آزاد امیدوار علی ناصر خان 43250 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 21:

پی پی 21 چکوال سے مسلم لیگ ن کے امیدوار تنویر اسلم ملک 83055 ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار جبکہ آزاد امیدوار طارق محمد افضل 75142 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 36:

پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 36 وزیر آباد کے 35 پولنگ اسٹیشنز کے جاری کردہ نتائج کے مطابق آزاد امیدوار چودھری محمد احمد چٹھہ 16891 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر اور مسلم لیگ ن کے عدنان افضل چٹھہ 10557 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی پی 54:

صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 54 ظفر وال کے 13 پولنگ اسٹیشنز کے مطابق آزاد امیدوار جاوید مختار 4546 ووٹ لے کر پہلے اور مسلم لیگ ن کے احسن اقبال 3486 لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی پی 67:

پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 67 کامونکی کے 98 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج جاری کر دیئے گئے جس کے مطابق مسلم لیگ ن کے چودھری اختر علی 31 ہزار 473 ووٹ لے کر سب سے آگے ہیں جبکہ آزاد امیدوار علی وکیل خان 23 ہزار 769 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی پی 95:

پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 95 چنیوٹ کے 109 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار مولانا الیاس 30644 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور آزاد امیدوار شوکت 20277 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی پی 128:

جھنگ سے صوبائی نشست پی پی 128 کے 35 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے مہر خالد سرگانہ 10 ہزار 902 ووٹ لے کر پہلے اور آزاد امیدوار کرنل ریٹائرڈ غضنفر قریشی 10 ہزار 787 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی پی 139:

صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 139 شیخوپورہ کے 13 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار حمایت اعجاز بھٹی 3 ہزار 373 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا تنویر 3 ہزار 118 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی پی 158:

پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 158 سے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف 38642 ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار پائے جبکہ یوسف ولی 23847 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 159:

پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 159 لاہور سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز 23598 ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار پائی ہیں جبکہ آزاد امیدوار مہر شرافت علی 21491 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 200:

ساہیوال سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 200 کے 126 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے محمد ارشد ملک 32 ہزار 148 ووٹ لے کر پہلے اور آزاد امیدوار احمد علی 24 ہزار 923 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی پی 205:

صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 205 کبیر والا کے 55 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار اکبر حیات 24510 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزاد امیدوار خاور شاہ 10167 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

پی پی 211:

صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 211 خانیوال کے 24 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج جاری کر دیئے گئے جس کے مطابق مسلم لیگ ن کے رانا سلیم 5274 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار عمران پرویز 3808 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی پی 241:

پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 241 ہارون آباد کے 93 پولنگ اسٹیشنز کے جاری کردہ نتائج کے مطابق مسلم لیگ ضیا کے چودھری غلام مرتضیٰ 34 ہزار 932 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر اور مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر مظہر اقبال 15 ہزار 519 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی پی 262:

رحیم یار خان میں پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 262 کے 10 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار آصف مجید 2455 ووٹ لے کر پہلے اور مسلم لیگ ن کے محمد عمر جعفر 2018 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی پی 278:

پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 278 کوٹ ادو کے 14 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار احسن علی 5030 ووٹ لے کر سب سے آگے ہیں اور مسلم لیگ ن کے احمد یار ہنجرا 4618 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی پی 281:

صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 281 لیہ کے 38 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج جاری کر دیئے گئے جس کے مطابق آزاد امیدوار شعیب امیر 13 ہزار 648 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر اور مسلم لیگ ن کے امیدوار طاہر رندھاوا 12 ہزار 607 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی پی 293:

پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 293 راجن پور کے 12 پولنگ اسٹیشنز کے جاری کردہ نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن شیر علی گورچانی 3544 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر اور آزاد امیدوار شہزاد ہمایوں 2886 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی پی 295:

صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 295 راجن پور کے 53 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے عبد العزیز خان دریشک 14 ہزار 305 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر اور آزاد امیدوار سردار فاروق امان اللہ دریشک 13 ہزار 91 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US