پاکستان مسلم لیگ ن کے منحرف رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عوامی فیصلے کو تبدیل کرنے سے حالات کشیدہ ہو سکتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے عام انتخابات 2024 کے نتائج سے متعلق بیان جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے فیصلہ سنا دیا جسے تسلیم کیا جانا چاہیے۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سیاسی قیادت اس قسم کی سیاست سے آگے بڑھیں، ملک کو درپیش مسائل کا مل بیٹھ کر حل نکالنا ہوگا۔ تاریخ نے خودغرض سیاستدانوں پر کبھی رحم نہیں کیا۔
راجہ بشارت کا نتائج ماننے سے انکار، الیکشن کمیشن سے ایکشن لینے کی اپیل