سابق صوبائی وزیر اطلاعات کامران بنگش نے نتائج ماننے سے انکار کر دیا

image

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق سابق صوبائی وزیر اطلاعات کامران بنگش کو صوبائی حلقہ پی کے 82 پشاور سے شکست ہو گئی۔

اس حلقے سے طارق اعوان 20334 ووٹ لے کر پہلے جبکہ کامران بنگش 14030 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

جہانگیر ترین اپنے آبائی حلقے سے ہار گئے

کامران بنگش نے نتائج ماننے سے انکار کر دیا اور اپنے ایکس پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ریٹرننگ آفیسر پی کے 82 نے ایک فرضی فارم 47 جاری کرکے تمام فارمز 45 کی نفی کرکے نتائج کو مکمل طور پر بدل دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے تقریباً 30 ہزار ووٹ کو بدل کر میرے مخالف امیدوار جو کہ چھٹے نمبر پر ہیں ان کی جیت کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US