الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی کے چھ حلقوں کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
پی بی حلقہ 15 صحبت پور:
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سلیم احمد 24619 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے منظور احمد 15997 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ پی بی 29 پنجگور ون:
بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے اسد اللہ 7263 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے جبکہ نیشنل پارٹی کے حاجی محمد اسلام 4547 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ پی بی 34 نوشکی:
صوبائی اسمبلی کے اس حلقے سے جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے میر غلام دستگیر بادینی 16771 ووٹوں کے ساتھ پہلے جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے محمد رحیم 15014 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ پی بی 35 سوراب:
جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے میر ظفر اللہ خان زہری 16579 ووٹوں کے ساتھ پہلے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے میر نعمت اللہ زہری 11113 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ پی بی 37 مستونگ:
جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے امیدوار نواب محمد اسلم خان رئیسانی 13668 ووٹوں کے ساتھ پہلے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سردار نور احمد بنگلزئی 11426 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ پی بی 45 کوئٹہ 8:
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے علی مدد 5671 ووٹوں کے ساتھ پہلے جبکہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے میر محمد عثمان پرکانی 4346 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔