محمود خان اچکزئی کا پارلیمنٹ میں نہ جانے کا اعلان

image

کوئٹہ: پختونخوا میپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے پارلیمنٹ میں نہ جانے کا اعلان کر دیا۔

پختونخوا میپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امیدواروں سے کروڑوں روپے لیے گئے ہم اس بکاؤ پارلیمنٹ میں نہیں جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پارلیمنٹ میں جانے نہیں دیا جارہا ہم ہر گلی میں احتجاج کریں گے۔ جمہوریت اور آئین کی بالادستی پختونخوا میپ کی کمزوری رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بڑے بڑے برج الٹ گئے ، آزاد امیدوار 90 ، مسلم لیگ ن 62 ، پیپلز پارٹی 50 نشستوں پر کامیاب

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ اکابرین نے بھی جمہوریت کے لیے جدوجہد کی ہے اور آئین کی بالادستی سے ہمارا عشق رہا ہے۔ ہم جاسوسی اداروں کے خلاف نہیں ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US