جو بھی سیاسی جماعت ووٹ لے کر آئے اس کو حکومت کرنے کا حق ہے، روف حسن

image

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما روف حسن نے کہا ہے کہ یہ ٹمپرنگ کی جارہی کہ وفاق اور پنجاب میں بننے والی حکومتوں میں پی ٹی آئی کسی قسم کا کوئی حصہ نہ ڈال سکے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری اطلاعات روف حسن نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ٹربیونل اور کورٹس آف لا میں جانے کا آپشن موجود ہے اور ہم اس پر غور کر رہے ہیں۔

2018ء کے مقابلے میں موجودہ الیکشن کے نتائج کا اعلان بہت زیادہ مشکوک ہے،محمد زبیر

انہوں نے کہا ہے کہ آئین اور قانو ن کے مطابق ہمارے پاس جو بھی راستے ہیں ہم ان پر غور کریں گے، جوٹمپرنگ کی جارہی ہے ہم اسے کسی صورت قبول نہیں کریں گے، انہی روکنے کیلئے ہمارا پاس جتنے بھی آپشن موجود ہیں ہم بھرپور قانونی کارروائی کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف الیکشن جیت گئی ہے، یہ جتنی مرضی کوشش کر لیں لیکن پی ٹی آئی مورال وکٹری سیٹ کر دی ہے۔

الیکشن نتائج جوبھی ہوں پاکستان کیلئے آئی ایم ایف سے گفتگو اہم ہے، بلوم برگ

انکا کہنا تھا کہ جن نامساعد حالات میں پی ٹی آئی نے الیکشن لڑا ،جن نامساعد حالات میں ہم نے دو سال گزارے اور جن نامساعد حالات میں ہم آج بھی دیکھ رہے ہیں۔

کیسے الیکشن کے رزلٹ کو تبدیل کیا جارہا ہے۔ ہمارے قائد کسی قسم کی ڈیل کرنے کے بغیر جیل میں بیٹھا ہوا ہے جب تک جمہوریت نظام بحال نہیں ہوتا۔

قومی اسمبلی کے229حلقوں کے غیرسرکاری غیر حتمی نتائج جاری

رہنما تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اب وقت آگیا جمہوریت کو پنپنا دیا جائے اور جو بھی سیاسی جماعت ووٹ لے کر آئے اس کو حکومت کرنے کا حق ہے اور وہ حق دیا جائے اور اس عمل میں کسی قسم کی مداخلت نہ کی جائے۔

اور ایسی کسی بھی مداخلت کو روکنے کیلئے ہمارے پاس آئینی اور قانونی راستہ موجود ہے اور ہم اسے استعمال کریں گے ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US