محسن نقوی کی رہائش گاہ پر 4 بڑوں کی بیٹھک

image

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری، فریال تالپور اور بلاول بھٹو زرداری نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی رہائش گاہ پہنچ گئے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر شہباز شریف بھی محسن نقوی کے رہائش گاہ  پہنچے،دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات کی ۔

پارٹی زرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان آئندہ حکومت سازی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، شہباز شریف نے پارٹی قائد نواز شریف کا پیغام آصف علی زرداری کو پہنچایا۔

ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ پاکستان میں سیاسی اور معاشی استحکام لانے کی لیے دونوں جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ملاقات کے بعد شہبازشریف نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی رہائش گاہ سے روانہ ہوگئے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US