سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان پھٹ پڑے

image

پشاور: سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان انتخابات ہارنے کے بعد ووٹرز سے گفتگو میں پھٹ پڑے۔

سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے عام انتخابات میں شکست کے بعد ووٹرز سے خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں ووٹرز سے گلے شکوے کیے۔

محمود خان نے کہا کہ ظاہری طور پر آپ میرے ساتھ تھے لیکن ووٹ کسی اور کو دے دیا یہ منافقت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف نے انتخابی نتائج چیلنج کر دیئے

انہوں نے کہا کہ مفافق اللہ کا دشمن ہوتا ہے اور آپ لوگوں نے منافقت کی ہے اللہ آپ لوگوں سے پوچھے گا۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کو قومی اسمبلی کی نشست این اے 4 اور صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 10 پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US