وفاقی حکومت بنانے کے لیے کتنی نشستیں درکار ہوں گی؟

image

قانون کے مطابق وفاق میں وہ سیاسی جماعت جس کے پاس سادہ اکثریت یعنی کم سے کم 133 نشستیں ہوں گی اسی جماعت کو حکومت بنانے کے لیے مجموعی طور پر 169 نشستوں کی ضرورت ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ جماعت کو 133 جنرل نشستوں پر خواتین اور اقلیتوں کی 35 نشستیں ملیں گی جس کے بعد وہ حکومت بنانے کے قابل ہوگی۔قومی اسمبلی کی عمومی نشستیں 266 ہیں جبکہ خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں شامل کرکے کل نشستیں 336 بنتی ہیں۔

قومی اسمبلی کے250حلقوں کے غیرسرکاری غیر حتمی نتائج جاری

خواتین اور اقلیتوں کی نشستیں ہر جماعت کو ان کی جنرل نشستوں کے حساب سے الاٹ کی جاتی ہیں جو سیاسی پارٹی جتنی زیادہ جنرل نشستیں جیتے گی اسے خواتین اور اقلیتوں کی نشستیں زیادہ ملیں گی۔

کسی بھی سیاسی جماعت کو قومی اسمبلی میں سادہ اکثریت کیلئے 169 نشستیں درکار ہوں گی اور وہ حکومت بنانے کے اہل ہوگی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US