سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سب سے کم مارجن سے کامیاب

image

ملتان: پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے قومی اسمبلی کی نشست پر سب سے کم مارجن سے کامیابی حاصل کر لی۔

قومی اسمبلی کی نشست این اے 148 ملتان کی نشست پر سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کامیابی حاصل کر لی۔ یوسف رضا گیلانی کے مدمقابل آزاد امیدوار بیرسٹر تیمور دوسرے نمبر پر رہے۔

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے 67 ہزار 326 ووٹ حاصل کیے جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والے آزاد امیدوار بیرسٹر تیمور الطاف نے 67 ہزار 3 ووٹ حاصل کیے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف نے انتخابی نتائج چیلنج کر دیئے

یوسف رضا گیلانی عام انتخابات 2024 میں قومی اسمبلی کی کسی بھی نشست پر سب سے کم مارجن سے جیتنے والے رکن اسمبلی بن گئے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US