حکومت سازی کیلئے مشاورت ، تحریک انصاف نے اجلاس طلب کر لیا

image
عام انتخابات میں آزاد امیدواروں کی بڑی تعداد میں کامیابی کے بعد تحریک انصاف کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔

اجلاس میں بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، علی محمد اور دیگر شریک ہوں گے۔ اجلاس میں آئندہ وفاقی اور صوبائی حکومت بنانے کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔

پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے قواعد وضوابط جاری کردیئے

تحریک انصاف کا کہنا ہے  کہ اجلاس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتحاد پر بھی غور ہو گا۔

 واضح رہے کہ عام انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار 99 نشستوں کیساتھ سب سے آگے ہیں۔ علاوہ ازیں خیبرپختونخوا اسمبلی کی 90 نشستوں پر بھی آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US