حاضر ڈیوٹی پولیس اہلکار سے بدتمیزی اور تھپڑ، فردوس عاشق اعوان کیخلاف مقدمہ درج

image

استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے الیکشن ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار کو تھپڑ مار دیا۔

تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی، فردوس عاشق اعوان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

22سال بعد بھٹی خاندان صوبائی اسمبلی کا الیکشن جیتنے میں کامیاب

فردوس عاشق اعوان کے خلاف پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کا مقدمہ اے ایس آئی امجد کی مدعیت میں سیالکوٹ کے تھانہ صدر میں درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق پولیس اہلکار این اے 70 سیالکوٹ میں گورنمنٹ ہائی اسکول گنہ کلاں میں الیکشن ڈیوٹی پر تھا، فردوس عاشق اعوان نے بدتمیزی کی اور اہلکار کو تھپڑ بھی مارا۔

استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان سمیت 8 سے 10نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US