9 مئی کے 12 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور

image

بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی 9 مئی کے بارہ مقدمات میں ضمانت منظور کر لی گئی۔

انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی کے تناظر میں درج 12 مقدمات میں دونوں کی ضمانت منظور کرلی۔

ہمیں دھاندلی سے ہرایا گیا، علی بخاری، شعیب شاہین

انسداددہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔تحریک انصاف کی جانب سے وکیل شیراز احمد رانجھا عدالت میں پیش ہوئے۔

پراسیکیوشن کی جانب سے مہلت کی استدعا مسترد کردی گئی تھی، عدالت نے تمام 12 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کرنے کا حکم دے دیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US