شمالی وزیرستان میں فائرنگ کے نتیجے میں سابق رکن قومی اسمبلی اور چئیرمین نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ (این ڈی ایم) محسن داوڑ سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
واقعہ میرانشاہ میں احتجاج کے دوران پیش آیا، مظاہرین انتخابی نتائج میں تاخیر پر احتجاج کر رہے تھے، مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی۔
پولیس کے مطابق محسن داوڑ اور ان کے دیگر زخمی ہونے والے ساتھیوں کو میرانشاہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ مہینے انتخابی مہم کے دوران بھی میرانشاہ کے گاؤں تپی میں محسن داوڑ کے قافلے پر حملہ ہوا تھا۔