ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پر حملے میں ایس ایچ او شہید جبکہ جوابی فائرنگ میں 3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔پولیس کے مطابق مورگہ حسن خیل میں اے ایس آئی دین محمد الیکشن ڈیوٹی سے واپس آ رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔پولیس کے مطابق بعدازاں پولیس اور علاقہ مکینوں کی جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جو موٹرسائیکلوں پر فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے۔
ڈیرہ اسماعیل خان: دہشتگردوں کا رات گئے تھانے پر حملہ، 10 اہلکار شہید