آزاد امیدواروں کی کامیابی، معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا

image

عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے آزاد امیدواروں کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا۔

سپریم کورٹ میں مولوی اقبال حیدر نے آئینی درخواست دائر کی جس میں استدعا کی گئی کہ آزادامیدواروں کو سیاسی جماعتوں میں شامل ہوئے بغیر حکومت کی تشکیل سے روکا جائے۔

نواز شریف، مریم نواز اور عطا تارڑ کی کامیابی چیلنج

درخواست میں استدعا کی گئی کہ آزاد امیدواروں کو 3 دن میں سیاسی جماعت میں شامل ہونے کا پابند قرار دیا جائے۔

اس درخواست میں مولوی اقبال حیدر نے وفاق،الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کو فریق بنایا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US