وفاق ، بلوچستان اور پنجاب میں پیپلز پارٹی کے بغیر حکومت نہیں بن سکتی، بلاول بھٹو

image

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاق ، بلوچستان اور پنجاب میں پیپلز پارٹی کے بغیر حکومت نہیں بن سکتی ، آزاد امیدواروں نے بھی ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران بلاول بھٹو نے کہا کہ میں عوام کاکا شکر گزار ہوں ں ہوں، وہ نکلے اور اپنے ووٹ کا استعمال کیا، پیپلزپارٹی کی کامیابی پر پارٹی کے سپورٹرز اور ووٹرز کو مبارکباد دیتا ہوں۔

گوجرانوالہ میں کیا ہوا ابھی ہم سمجھنے کی کوشش کررہے ہیں،خرم دستگیر

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس کی چاروں صوبوں میں نمائندگی ہے ، ابھی تک تمام حلقوں کے نتائج سامنے نہیں آئے ہیں اور آزاد امیدواروں نے بھی ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

بیرسٹر گوہر سے رابطہ نہیں ہوا،ہم حتمی نتائج کے انتظار میں ہیں، پی ٹی آئی کے آزادامیدواروں سے نہیں دیگر کچھ آزاد ارکان سے رابطہ ہے۔

پشاور ہائیکورٹ، 8 آزادامیدواروں کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں وزیراعلیٰ پیپلز پارٹی کے ووٹ کے بغیر منتخب نہیں ہو سکتا، ہم مکمل نتائج کے بعد بلوچستان اوروفاق میں حکومت کا حتمی فیصلہ کریں گے۔

لیگی قیادت سےملاقات ہوگی یا نہیں یہ بتانے کی پوزیشن میں نہیں ہوں ، رات تک ہم لاہور میں جیت رہے تھے،صبح پتہ چلا ہارگئے، میں کسی شخص کے خلاف نہیں ایک سوچ کے خلاف تھا۔

پی ٹی آئی اور ایم ڈبلیو ایم کے درمیان اتحاد ہے، نیئر بخاری

انکا کہنا تھا کہ ابھی تک پیپلزپارٹی نتائج کے انتظار میں ہے، وزیراعظم کیلئے پیپلز پارٹی کا امیدوار تو میں ہی ہوں، اس وقت کوئی بھی اکیلے حکومت بنا نے کی پوزیشن میں نہیں ہے ۔

باقی سیاسی جماعتوں کو فیصلے کرنے دیں ، میرا وزیراعظم بننے سے متعلق ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

الیکشن کمیشن نے پی کے 90 کوہاٹ کا نتیجہ روک لیا

بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ میر ی پوری کوشش ہوگی کہ ہم ایک نئی سوچ کے ساتھ آگے بڑھیں، بلوچستان میں امن کے قیام کیلئے مفاہمت کا راستہ اپنائیں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US