این اے 253سے جیتنے والے آزاد امیدوار مسلم لیگ ن میں شامل

image

این اے 253 زیارت سے نشست جیتنے والے آزاد امیدوار نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

قومی اسمبلی کی نشست پر کامیابی حاصل کرنے والے آزاد امیدوار میاں خان بگٹی نے ویڈیو بیان میں کہا کہ میری پہلے سے بھی کوشش تھی کہ مسلم لیگ ن کا ٹکٹ ملےلیکن مجھے ٹکٹ نہ مل سکا اور آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا اور علاقے کی عوام کی سپورٹ اور ووٹ سے جیت گیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ اب سے میں باقاعدہ طور پر مسلم لیگ ن کا حصہ ہوں اور نواز لیگ کی بننے والی حکومت کا حصہ بن کر علاقے کی عوام کی خدمت کروں گا۔

علاوہ ازیں سابق وزیر مملکت برائے داخلہ راجہ خرم شہزادنواز نے بھی قومی اسمبلی کی نشست این اے 48 سے جیتنے کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

خرم نواز نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کہ میں این اے 48 سے اپنے تمام ووٹرز اور سپورٹرز کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں جس محنت کیساتھ ہم نے یہ الیکشن لڑا اس کا نتیجہ سب کے سامنے ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس الیکشن میں میں ن لیگ اور استحکام پاکستان پارٹی کا حمایت یافتہ امیدوار تھامیں نے ن لیگ کے سپورٹرز اور ووٹرز سے مشاورت کے بعد باقاعدہ طور پر پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں ۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی بننے والی گورنمنٹ کا میں حصہ ہوں گا اور اپنے حلقہ کے عوام کے اعتماد پر میں پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US