جعلی اور دھاندلی زدہ انتخابی نتائج کو مسترد کرتے ہیں، سراج الحق

image

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ جعلی اور دھاندلی زدہ انتخابی نتائج کو مسترد کرتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمشنر فوری استعفیٰ دے اور تحقیقات کے لیے غیر جانبدار کمیشن قائم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں جماعت اسلامی کا مینڈیٹ چرایا گیا ہے اور ایم کیو ایم کو عوام کے حق پر ڈاکہ ڈال کر جتوایا گیا۔ الیکشن کمیشن نتائج کو درست کرے یا احتجاج فیس کرنے کے لیے تیار ہو جائے۔

یہ بھی پڑھیں: این اے 253سے جیتنے والے آزاد امیدوار مسلم لیگ ن میں شامل

سراج الحق نے کہا کہ پنجاب میں واضح طور پر ن لیگ کے حق میں نتائج ترتیب دیئے گئے اور الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کو سپورٹ کیا۔

انہوں نے کہا کہ جعلی الیکشن کے نتیجہ میں جو بھی حکومت بنے گی وہ جعلی ہو گی جبکہ عالمی اداروں اور میڈیا نے بھی الیکشن پر سوالات اٹھا دیئے ہیں۔ انتخابات سے مزید عدم استحکام پیدا ہو گا اور پولرائزیشن بڑھا دی گئی ہے۔ جعلی اور دھاندلی زدہ الیکشن نتائج کو مسترد کرتے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US