پنجاب سے کامیاب آزاد امیدوار محمد سہیل خان مسلم لیگ ن میں شامل

image

اسلام آباد: پنجاب سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 240 سے کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار محمد سہیل خان نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 240 بہاولنگر سے کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار محمد سہیل خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اعلان کیا کہ وہ اپنے حلقے کی عوام سے مشاورت کے بعد حلقے کی عوام اور حلقے کی بہتری کے لیے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنا چاہتا ہوں۔

پنجاب اسمبلی سے بھی سرپرائز، پی پی 240، بہاول نگر pic.twitter.com/mNTWHUiEZH

— Pervaiz Sandhila (@chsandhilaa) February 10, 2024

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کے وزیر اعظم کو ووٹ دینے کا آپشن ٹیبل پر ہے، رؤف حسن

آزاد امیدوار محمد سہیل خان زاہد 42 ہزار 94 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا عبدالرؤف نے 32 ہزار 516 ووٹ حاصل کیے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US