آزاد امیدواروں کے کہیں جانے کا ڈر نہیں، زلفی بخاری

image

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زلفی بخاری نے کہا ہے کہ اہمیں آزاد امیدوار کے کہیں چلے جانے کا کوئی ڈر ہیں ہے۔

پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہماری جماعت جلد ہی آزاد امیدواروں کے لیے پارٹی بینر کا اعلان کر دے گی۔

انہوں نے کہا کہ آزاد امیدواروں کے لیے پی ٹی آئی کا حمایت یافتہ بینر کا آئندہ 24 گھنٹوں میں اعلان کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: جو اراکین چھوڑ کر جائیں گے وہ 63، 62 کے ذمرے میں آئیں گے، علی محمد خان

زلفی بخاری نے کہا کہ ہمیں اس بات کا کوئی خدشہ نہیں کہ آزاد امیدوار کہیں چلے جائیں گے کیونکہ آزاد امیدوار وہ لوگ ہیں جنہوں نے پچھلے 18 ماہ سخت محنت کی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US