تمیز کریں ، آپ کا چچا ہوں ، پرویز خٹک کا نعروں پر ردعمل

image

تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے سربراہ پرویز خٹک عام انتخابات میں دو حلقوں سے شکست کھانے کے بعد اپنے حلقے میں باہر نکلے تو انہیں تحریک انصاف کے کارکنان نے گھیر لیا۔

پرویز خٹک کو دیکھ کر پی ٹی آئی کارکنان نے عمران خان زندہ باد ، کون بچائے گا پاکستان ، عمران خان کے نعرے لگائے۔

بانی تحریک انصاف کو غرور اور تکبر کی سزا ملی، پرویز خٹک

اس موقع پر پرویز خٹک نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ تمیز کر لیں ، میں آپ کا چچا ہوں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے سربرہ دو حلقوں سے الیکشن ہار گئے ہیں اور ان کے دو بیٹوں کو بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US