مسلم لیگ ن کیساتھ اتحاد ، پیپلز پارٹی نے بلاول بھٹو کیلئے وزارت عظمیٰ کا مطالبہ کر دیا

image

مسلم لیگ ن کیساتھ اتحاد کرکے حکومت بنانے کیلئے پیپلز پارٹی نے بلاول بھٹو کیلئے وزارت عظمیٰ کا مطالبہ کر دیا۔

مسلم لیگ ن کے ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق شہباز شریف سے آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے جمعہ کی رات کو ملاقات کرکے  اتحادی حکومت بنانے پر گفتگو کی۔

ہفتے کومسلم لیگ ن کی قیادت کا اجلاس شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا ، جس میں وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کے لیے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔

نوازشریف کا اتحادیوں کے ساتھ ملکر حکومت بنانے کا اعلان

ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف نے اپنی پارٹی کے ارکان کو بتایا کہ آصف زرداری نے بات کا آغاز ہی بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانے اور مرکزی وزارتی پورٹ فولیوز دینے کے مطالبے سے کیا۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے مزید بتایا کہ اس کے بدلے میں آصف زرداری نے مسلم لیگ ن کو پنجاب میں حکومت سازی کے لیے حمایت کی پیشکش کی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US