محسن داوڑ کی حالت خطرے سے باہر ، ملاقات پر پابندی

image
سابق رکن قومی اسمبلی اور نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ محسن داوڑ کا اسپتال میں کامیاب آپریشن ہو گیا۔

نجی اسپتال کے سرجن ڈاکٹر فرید خان داوڑ نے کہا ہے کہ سربراہ این ڈی ایم محسن داوڑ کا کامیاب آپریشن کیا، ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ڈاکٹر نے مزید بتایا کہ محسن داوڑ کی دائیں ران سے گولی آر پار ہوئی ہے، ان سے فی الحال ملاقات پر پابندی ہے۔

میرانشاہ ، محسن داوڑ کے قافلے پر حملہ ، گاڑی بلٹ پروف ہونے کے باعث محفوظ رہے

واضح رہے کہ محسن داوڑ گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں فائرنگ سے زخمی ہوگئے تھے۔ فائرنگ کے تبادلے میں تین پولیس اہلکار بھی شہید ہوئے تھے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US