الیکشن کمیشن نے این اے 15 مانسہرہ اور اسلام آباد کے تینوں حلقوں کے نتائج روک دیئے

image

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے مزید کئی حلقوں کے حتمی نتائج روک دیئے۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 مانسہرہ کے نتائج میں مبینہ تبدیلی کی سماعت کی۔

نواز شریف کے وکیل نے این اے 15 مانسہرہ کا حتمی نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ریٹرننگ افسر کا این اے 15 کا جاری فارم 47 درست نہیں۔

لاہور ، این اے 130 سے نواز شریف کی کامیابی کا نتیجہ چیلنج

وکیل نے کہا کہ اس حلقے میں الیکشن شفاف نہیں ہوئے، فارم 45 بغیر فارم 47 جاری نہیں ہو سکتا۔ شفاف الیکشن کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے ۔

بعد ازاں کمیشن نے این اے 15 مانسہرہ میں ریٹرننگ افسر کو حتمی نوٹیفکیشن کے اجرا سے روک دیا۔ اس کے علاوہ ای سی پی نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں این اے 46 ، این اے 47 اور این اے 48 کے  بھی حتمی نتائج روک دیئے۔ ان حلقوں پر نتائج آزاد امیدواروں نے چیلنج کئے تھے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US