حکومت سازی کیلئے جوڑ توڑ عروج پر ، متحدہ کے وفد کی رائیونڈ میں نواز شریف سے ملاقات

image

حکومت سازی کیلئے جوڑ توڑ عروج پر ، ایم کیو ایم وفد نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے رائیونڈ میں ملاقات کی ۔

سیاسی بیٹھک میں نئی حکومت سازی ، آئندہ سیاسی حکمت عملی سمیت دیگر اہم امور پر مشاورت ہوئی۔

ملاقات میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف اور جماعت کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

حکومت سازی کیلئے مشاورت ، تحریک انصاف نے اجلاس طلب کر لیا

ایم کیوایم وفد کی قیادت خالد مقبول صدیقی کر رہے ہیں، وفد میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفی کمال شامل تھے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US