ایم کیو ایم نے حکومت بننے پر ن لیگ سے سندھ کی گورنر شپ مانگ لی ، ذرائع

image

مسلم لیگ ن اورایم کیو ایم پاکستان کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے مطالبات کی فہرست نوازشریف کے سامنے رکھ دی، ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم نے ن لیگ کی حکومت بننے کی صورت میں سندھ کی گورنر شپ مانگ لی۔

شہباز شریف کی آصف زرداری سے اہم ملاقات

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں وفاق کے ترقیاتی منصوبوں میں ایم کیو ایم کو آن بورڈ رکھا جائے گا، ملاقات کے دوران دونوں جماعتوں کے درمیان آئندہ مل کر چلنے پر اتفاق ہوا۔ اورملک کو مشکلات سے نکالنے کے لئے لائحہ عمل پر غور کیا۔

تحریک انصاف کی قانونی ٹیم کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات ، تحفظات سے آگاہ کیا

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کے درمیان مصالحانہ کردار ادا کرنے کی حامی بھر لی، نواز شریف نے شہباز شریف کو ہدایت کی کہ آپ نے پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان مصالحانہ کردار ادا کرنا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US