پسنی ، کوسٹ گارڈ نے اونٹوں پر لدی چرس کی 75 بوریاں اسمگل کرنیکی کوشش ناکام بنا دی

image

پاکستان کوسٹ گارڈز نے پسنی میں بڑی کارروائی کرتے ہئوے 12 اونٹوں پر لدی چرس سے بھری 75 بوریاں پکڑ لیں۔

پسنی کے علاقے MS-2 میں اونٹوں پر لوڈ چرس لانچ اور اسپیڈ بوٹ کے ذریعے بیرون ملک اسمگل کی جا رہی تھی۔

منشیات سمگلروں کی پشت پناہی، تین پولیس افسران کو نوکری سے برخاست کردیا گیا

پاکستان کوسٹ گارڈز کی پٹرولنگ ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 12 اونٹ، لانچ، اسپیڈ بوٹ اور 852 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس قبضے میں لے لی۔

پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 14.21 ملین ڈالر کے لگ بھگ بتائی جا رہی ہے ، واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروفِ عمل ہے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US