تحریک انصاف کا احتجاج ، پشاور موٹر وے ایم ون ٹریفک کیلئے بند

image

پشاور موٹر وے ٹول پلازہ پر تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث موٹر وے ایم ون بند کر دی گئی۔

رشکی انٹرچینج سے آگے موٹر وے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہے ، دونوں اطراف سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں۔

دھند کے باعث موٹروے ایم 3 ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی

مظاہرین کی قیادت پی کے 82 کے امیدوارکامران بنگش کر رہے ہیں ، پی ٹی آئی کارکنوں کا کہنا ہے کہ آر اوز دھاندلی میں ملوث ہیں ۔ مظاہرین نے کہا کہ اگر فارم 45 کے مطابق نتیجہ نہ دیا گیا تو موٹر وے کو مکمل طور پر بند کر دیں گے۔

دوسری جانب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ موٹر وے احتیاطاً بند کر رکھی ہے ۔

 

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US