پنجاب کے 8 آزاد ارکان سے شہباز شریف اور جہانگیر ترین کا آج ملاقات کا امکان

image

پنجاب میں حکومت سازی کے لیے جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے ، صوبائی اسمبلی کا الیکشن جیتنے والے 8 آزاد ارکان سے مسلم لیگ ن اور آئی پی پی نے رابطے کر لئے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن لیگ کے صدر شہباز شریف اور استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے آزاد ارکان سے رابطہ کیا ہے۔

عام انتخابات 2024: بڑی تعداد میں آزاد امیدواروں کی جیت ممکن؟ تاریخ پر ایک نظر

ذرائع کا کہنا ہے کہ آزاد ارکان میں غضنفر چھینہ، شہاب الدین سیہڑ، تیمور امجد، غضنفر قریشی، علی رضا خاکوانی، امیر محمد حسن خیلی، جہانزیب خان کھچی اور صاحبزادہ غزین عباسی شامل ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ کہ آزاد ارکان سے ن لیگ اور آئی پی پی قائدین کی آج ملاقاتوں کا بھی امکان ہے، دوسری جانب شہباز شریف سے رابطے کے بعد پنجاب کے 8 آزاد ارکان کا اجلاس ہوا، اجلاس میں دونوں جماعتوں کے ساتھ رابطوں کے حوالے سے تبادلہ بھی خیال کیا گیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US