پی پی 19 سے آزاد امیدوار چوہدری عدنان قاتلانہ حملے میں جان کی بازی ہار گئے

image

پی پی 19 سے بحیثیت آزاد امیدوار حصہ لینے والے سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری عدنان قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سابق ایم پی اے چوہدری عدنان قاتلانہ حملہ میں جاں بحق ہوگئے، چوہدری عدنان پر فائرنگ کا واقعہ کچہری چوک کے پاس پیش آیا۔

پولیس کے مطابق چوہدری عدنان پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، انہیں زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، چوہدری عدنان ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہوگئے۔

یاد رہے چوہدری عدنان نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے57 سے  بھی آزاد حیثیت سے الیکشن میں  حصہ لیا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US