پی ایس 80 خیرپور سے الیکشن جیتنے والے عبدالعزیز جونیجو انتقال کرگئے

image

2024 کے عام انتخابات میں پی ایس 80 خیرپور کی نشست اپنے نام کرنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالعزیز جونیجو انتقال کرگئے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی رہنما عبدالعزیز جونیجو کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور زیرِعلاج تھے۔ آج صبح وہ آغا خان اسپتال کراچی میں انتقال کرگئے۔

پی پی 19 سے آزاد امیدوار چوہدری عدنان قاتلانہ حملے میں جان کی بازی ہار گئے

عبدالعزیز جونیجو 8 فروری کے عام انتخابات  میں 52131 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔ عبدالعزیز جونیجو پی ایس 80 خیرپورناتھن شاہ سے الیکشن میں کھڑے تھے۔

پیپلز پارٹی رہنما 2013 اور 2018 میں بھی ایم پی اے منتخب ہوچکے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US