آزاد امیدوار پی ٹی آئی کے ارکان ہیں ، چھوٹی جماعتوں کیساتھ ملکر حکومت بنائیں گے ، بیرسٹر گوہر

image

تحریک انصاف کےرہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آزاد امیدوار پی ٹی آئی کے اراکین ہیں ، انہیں کسی پارٹی میں شمولیت کی دعوت غیر قانونی ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ نشان لیا گیا تو آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب لڑا، عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا جوچوری کیا گیا ، ہماری جیتی ہوئی نشستوں کو چوری کیا گیا ، بلوچستان میں 4 اوراسلام آباد کی تینوں سیٹیں ہم جیت چکے ہیں۔

زیادہ تر امیدوار ہمارے ساتھ مخلص، چھوڑنے والوں کیخلاف عدالت جائینگے، بیرسٹر گوہر

انہوں نے کہا کہ ہم چھوٹی پارٹیوں کو ملا کر حکومت بنائیں گے، ہم ایم کیوایم کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں کریں گے، فارم 45 کے مطابق جس کا مینڈیٹ بنتا ہے ان کو دیا جائے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US