نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس، گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری کا امکان

image

اسلام آباد: نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا جس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرصدارت وزیر اعظم ہاؤس میں ہو گا۔ جس میں امن و امان اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کی توثیق کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

پروٹیکٹڈ، نان پروٹیکٹڈ صارفین، کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا۔ جس میں پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں 100 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ نان پرٹیکٹڈ صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں 300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہمارے ساتھ انصاف ہو تو حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہیں، علی محمد خان

وزارت خزانہ کے مطابق زیادہ گیس استعمال کرنے والوں کے لیے 900 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اور سی این جی سیکٹر کے لیے قیمتوں میں 170 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ کیا جائے گا۔

کھاد کارخانوں کے لیے بھی گیس کا ریٹ معمولی بڑھا گیا ہے، گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم فروری سے ہو گا تاہم قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ ہی دے گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US