حلیم عادل شیخ کی مزید 2مقدمات میں ضمانت منظور

image

انسداد دہشت گردی عدالت نے صدر پی ٹی آئی سندھ حلیم عادل شیخ کی مزید 2مقدمات میں ضمانت منظور کر لی ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں جلاؤ گھیراؤ اور کار سرکار میں مداخلت کے مقدمات کی سماعت ہوئی، عدالت نے حلیم عادل شیخ کو جیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

رانا ثنا اللہ نے شکست تسلیم کرلی

یاد رہے حلیم عادل شیخ کو تھانہ سولجر بازار اور فیروز آباد تھانوں میں درج مقدمات میں گرفتار کیا گیا تھا، ان کو 9 مئی کے بعد مجموعی طور پر 42 مقدمات میں گرفتار کیا گیا تھا۔عدالت 9 مئی سمیت تمام مقدمات میں ضمانت منظور کر چکی ہے۔

دوسری جانب ترجمان کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ کو کل سینٹرل جیل سے رہا کیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US