تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کے درمیان معاملات طے پا گئے

image

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )اور سنی اتحاد کونسل کے درمیان معاملات طے پا گئے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل میں پنجاب اور سندھ کی سطح پر معاملات حوالے سے دو روز پہلے معاملات طے ہوئے تھے، پنجاب اور سندھ میں پی ٹی آئی کے آزاد اراکین سنی اتحاد کونسل جوائن کریں گے۔

مزید امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

ذرائع نے بتایا ہے کہ تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کے مابین وفاق میں بھی اتحاد ہو گا یا نہیں اس حوالے سے مذاکرات جاری ہیں ۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد ارکان کل سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کی دستاویزات جمع کروائیں گے۔

ذرائع کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے سربراہ اور سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی کے درمیان آج ملاقات متوقع ہے جس میں وفاق میں ساتھ چلنے پر فیصلہ کیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US