نوبیاہتا جوڑا فوٹو شوٹ کیلئے تھانے پہنچ گیا

image

پنجاب پولیس کے تھانوں کی خوبصورتی کی دھوم، ایک اور نوبیاہتا جوڑا فوٹو شوٹ کیلئے تھانہ پہنچ گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ولیمہ کے بعد دلہا دلہن فوٹو گرافرز کولے کر تھانہ صدر مظفرگڑھ پہنچ گئے، نوبیاہتے جوڑے نے تھانے کی ریسپشن اور گیلری میں فوٹو شوٹ کرایا۔

دلہن نے بتایا کہ فوٹو گرافرز کے مشورے پر تھانے فوٹو شوٹ کروانے آئے، سوچا نہیں تھا کہ مظفرگڑھ میں ایسی خوبصورت عمارت اور پرسکون ماحول ہو سکتا ہے، تھانے آ کر بہت خوشی ہوئی، بہترین ماحول اور اچھے رویے نے متاثر کیا۔

آج کے وقت میں بیٹوں کے لیے دلہن ڈھونڈ نا ناممکن ہو چکا، صبا فیصل

اس موقع پر دلہا فخر عباس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فوٹو شوٹ کی اجازت پر ایس ایچ او کے مشکور ہیں، جب میں نے فیملی میں کہا کہ ولیمے کے بعد ہم تھانے جائیں گے تو وہ پریشان ہو گئے۔

جب میں نے کہا کہ فوٹو شوٹ کیلئے جانا ہے تو پریشانی ختم ہوئی۔ پنجاب پولیس مکمل تبدیل ہو چکی، تھانے خوبصورتی کا شاہکار بن گئے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US