فرخ حبیب جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس سے ڈسچارج

image
انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس سے سابق وزیر مملکت فرخ حبیب کو ڈسچارج کر دیا۔

پی ٹی آئی چھوڑ کر استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے والے فرخ حبیب کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس کی سماعت اے ٹی سی جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی۔

جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس ، علی نواز نے عدالت میں سرنڈر کر دیا ، ضمانت منظور

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ہمیں فرخ حبیب کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے۔ اس موقع پر سابق وزیر مملکت کی جانب سے درخواستِ قبل از گرفتاری ضمانت واپس لے لی گئی۔

بعد ازاں عدالت نے تفتیشی افسر کے بیان کی روشنی میں آئی پی پی رہنما کو کیس سے ڈسچارج کر دیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US