بھٹو پھانسی کیس میں سابق چیف جسٹس نے اعتراف جرم کیا ، سپریم کورٹ

image

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ اگر میں دبائو برداشت نہیں کر سکتا تو مجھے عدالتی بینچ سے الگ ہو جانا چاہئے۔ مارشل لاء ایک انفرادی فیصلہ ہے ، اسے فوج بطور ادارہ نافذ نہیں کرتی۔ بھٹو پھانسی کیس میں سابق چیف جسٹس نے غلطی کا اعتراف کیا۔

سپریم کورٹ کے 9 رکنی بینچ نے چیف جسٹس کی سربراہی میں سابق وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے خلاف دائر صدارتی ریفرنس پر سماعت کی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہمارا اصل فوکس آئینی پہلو کی طرف ہے۔ عدالتی معاون مخدوم علی خان نے کہا کہ تمیز الدین خان کیس میں سپریم کورٹ نے ایک ویو لیا۔

انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست کیا پبلسٹی کیلئے فائل کی گئی تھی ؟ چیف جسٹس

جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ اس کیس میں اصل سوال یہ ہے کہ کیا عدالتی کارروائی میں پراسس درست اپنایا گیا یا نہیں۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ہمارا اختیارِ سماعت بالکل واضح ہے۔ دو مرتبہ نظرثانی نہیں ہو سکتی۔ ہم اس کیس میں لکیر کیسے کھینچ سکتے ہیں۔ کیا اس کیس میں تعصب کا سوال ہے یا غلط فیصلہ کرنے کو تسلیم کرنا ہے۔

اس موقع پر عدالتی معاون کہا کہ ایک جج نے انٹرویو میں کہا ان پر دباؤ تھا، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ تو نہیں کہا میں تعصب کا شکار تھا۔

سانحہ جڑانوالہ پر حکومتی رپورٹ مسترد ، پنجاب حکومت بزدلی کا مظاہرہ کر رہی ہے ، سپریم کورٹ


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US